QR Code on Electricity Bill and Cross-Subsidy Program
📢 Important Information Post: QR Code on Electricity Bill and Cross-Subsidy Program!
For the information of all friends, this is not just an “advertisement” or a show-off, but a part of the government’s current Cross-Subsidy Program.
Here is its simple meaning and procedure:
Actual Bill Amount: If your bill is Rs. 1556 for 80 units, then it is after the subsidy of Rs. 1636 given by the government.
Why is the QR code necessary? If you want to continue to receive this subsidy in the future and your bill to be as low as this, you need to scan this QR code with your mobile.
Registration Method: Upon scanning the code, a form or link will open where you have to enter your details (such as ID card number, etc.) and confirm your registration.
What will happen if you do not scan? If you do not verify or register, you may not get this subsidy next time and you may have to pay the full bill (i.e. Rs. 3192).
Tip: No need to worry, just open your mobile camera or any QR Scanner app and scan this code on the bill and complete your registration by following the instructions so that your subsidy is safe.
Share this information as much as possible so that no poor or middle class brother is deprived of his subsidy!
اس ماہ کے بجلی کے بلوں پر جن کے 200 سے کم یونٹ استعمال ہوتے ہیں ان پر گورنمنٹ نے ایک QR کوڈ دیا جس پر لکھا ہے کہ گورنمنٹ آپکو 200 سے کم یونٹ استعمال کرنے پر سبسڈی دے رہی ہے
اس سبسڈی کو اگر جاری رکھنا چاہتے ہیں تو اس کوڈ کو سکین کریں اور اپنی معلومات چیک کر کے فارم کو OKAY کریں
اگر آپ ایسا نہیں کریں گے تو آپکی 200 یونٹ والی سبسڈی اگلے ماہ سے ختم کر دی جائے گی اور پہلے یونٹ سے ہی وہی ریٹ لگے گا جو 201 یونٹ والے کو لگتا ہے اور اگر ایک بار لگ گیا تو 6 ماہ وہی لگتا رہے گا 😢
ظلم کی انتہا چیک کریں کہ ہزاروں لوگ ایسے ہوں گے جنکو اس چیز کا معلوم نہیں ہو گا اور اگلے ماہ سے انکا بل زیادہ آنا شروع ہو جائے گا
اس لئے تمام بھائیوں سے اپیل ہے کہ خود بھی یہ کام کریں اور اپنے آس پاس غریب لوگوں کی بھی مدد کریں
اس عمل کو کرنے کا طریقہ:
ہر اس بل پر جو 200 سے کم استعمال کرتا ہے اس پر 2 QR کوڈ ہون گے اوپر والے کوڈ پر جس کے سبسڈی کا ذکر ہو گا اس کو اپنے Touch موبائل سے سکین کریں تو وہ ڈائریکٹ اس ویب سائٹ پر لے جائے گا وہاں اپنا ڈیٹا دیکھیں اور تصدیق کریں
تصدیق کرنے پر Sim پر کوڈ آئے گا وہ کوڈ لکھیں اور Verify پر کلک کریں
ایسا کرنے کے بعد VERIFIED لکھا آجائے گا
یہ معلومات ہر جگہ پہنچائیں سب کا بھلا ہو جائے گا
نہیں تو غریب کا بچہ مر جائے گا
یہ عوام کو کہیں کا نہیں چھوڑیں گے
باقاعدہ بل پر لکھا ہوا ہے کہ اگر ایسا نہیں کریں گے تو 200 یونٹ والی سبسڈی ختم کر دی جائے گی
مثلا: ابھی 100 پر 10 روپے یونٹ ہے اور 101 سے 199 پر 14 روپے ہے
سکین والا کام نہیں کریں گے تو پہلے یونٹ سے وہی ریٹ لگے گا جو 201 پر لگتا ہے مطلب کے 25 سے 27 روپے رہائشی پر اور 38 روپے کمرشل پر
😢😢
اس ماہ میرا 1630 بل آیا تو یہاں لکھا ہے کہ اپکا بل 3205 ہونا چاہیے حکومت پاکستان آپکو 1575 روپے کی سبسڈی دے رہی ہے 🤦 68 یونٹ پر 3205 بل آئے گا اگر یہ سکین والا کام نہیں کرو گے تو
📢 اہم معلوماتی پوسٹ: بجلی کے بل پر موجود QR کوڈ اور کراس سبسڈی پروگرام!
تمام دوستوں کی معلومات کے لیے عرض ہے کہ یہ صرف “اشتہار” یا دکھاوا نہیں ہے، بلکہ حکومت کے موجودہ کراس سبسڈی پروگرام (Cross-Subsidy Program) کا حصہ ہے۔
اس کا آسان مطلب اور طریقہ کار یہ ہے:
بل کی اصل رقم: اگر آپ کا بل 80 یونٹ پر 1556 روپے آیا ہے، تو یہ حکومت کی طرف سے دی گئی 1636 روپے کی سبسڈی (رعایت) کے بعد ہے۔
QR کوڈ کیوں ضروری ہے؟ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آئندہ بھی آپ کو یہ سبسڈی ملتی رہے اور آپ کا بل ایسے ہی کم آئے، تو آپ کو اس کیو آر کوڈ کو اپنے موبائل سے اسکین (Scan) کرنا ہوگا۔
رجسٹریشن کا طریقہ: کوڈ اسکین کرنے پر ایک فارم یا لنک کھلے گا جہاں آپ کو اپنے کوائف (جیسے شناختی کارڈ نمبر وغیرہ) درج کر کے اپنی رجسٹریشن کی تصدیق کرنی ہوگی۔
اگر اسکین نہ کیا تو کیا ہوگا؟ اگر آپ نے یہ تصدیق یا رجسٹریشن نہ کی، تو ہو سکتا ہے اگلی بار آپ کو یہ سبسڈی نہ ملے اور آپ کو پورا بل (یعنی 3192 روپے) ہی ادا کرنا پڑے۔
مشورہ: پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، بس اپنے موبائل کا کیمرہ یا کوئی بھی QR Scanner ایپ کھول کر بل پر بنے اس کوڈ کو اسکین کریں اور ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اپنی رجسٹریشن مکمل کریں تاکہ آپ کی سبسڈی محفوظ رہے۔
اس معلومات کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ کوئی بھی غریب یا متوسط طبقے کا بھائی اپنی سبسڈی سے محروم نہ ہو!
ایک سے زائد بجلی میٹرز پر سبسڈی لینے والوں کے خلاف گھیرا تنگ
اضافی میٹرز رکھنے والے صارفین کی سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ
بجلی کمپنیوں نے میٹرز کا ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیا
بلوں پر کیو آر کوڈ کے ذریعے اضافی میٹرز والوں کی نشاندہی ہوگی
ایک سے زائد بجلی میٹرز پر سبسڈی لینے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
لاہور: ایک سے زائد سنگل فیز میٹرز لگا کر بجلی کے بلوں میں سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے ایسے صارفین کا مکمل ریکارڈ مرتب کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے جو اضافی میٹرز کے ذریعے پروٹیکٹڈ کیٹیگری کی سبسڈی حاصل کر رہے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ صرف حقیقی مستحق صارفین کو ہی سبسڈی فراہم کی جائے گی، جبکہ اضافی میٹرز کے ذریعے ریلیف لینے والوں کی سبسڈی ختم کر دی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین کے بلوں پر کیو آر کوڈ شائع کرنا شروع کر دیے ہیں تاکہ ڈیٹا اکٹھا کیا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق اگر سبسڈی ختم ہوئی تو متاثرہ صارفین کو نان پروٹیکٹڈ کیٹیگری ٹیرف کے تحت بلنگ کی جائے گی، جس کے باعث بجلی کے ماہانہ بلوں میں 8 سے 10 ہزار روپے تک اضافہ ہو سکتا ہے۔
کمپنیوں نے بجلی کے بلوں پر دی جانے والی سبسڈی کی تفصیلات بھی واضح کرنا شروع کر دی ہیں تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ حکام کے مطابق ڈیٹا کی تصدیق کے بعد اضافی میٹرز سے فائدہ اٹھانے والے صارفین کی سبسڈی مستقل طور پر ختم کی جا سکتی ہے۔

